• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 12114

    عنوان:

    داڑھی کے بارے میں سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    داڑھی کے بارے میں سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 12114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 525=477/ب

     

    کم از کم ایک مشت داڑھی رکھی ہے، یہ واجب ہے اور مسلمانوں کا شعار ہے، اپنے شعار (یونیفارم) کو جو قوم باقی نہیں رکھتی وہ مٹ جاتی ہے، حدیث شریف میں آیا ہے کہ : أنہکوا الشوارب واعفوا اللحیٰ یعنی مونچھوں کو باریک کراوٴ اور ڈاڑھی کو بڑھاوٴ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند