• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 12113

    عنوان:

    آج کل جو لوگ خط کرواتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ سنت ایسی ہو جو اچھی لگے۔ اور اس کو جواز بنانا چاہتے ہیں کہ ان کا داڑھی کاٹنا ٹھیک ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟

    سوال:

    آج کل جو لوگ خط کرواتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ سنت ایسی ہو جو اچھی لگے۔ اور اس کو جواز بنانا چاہتے ہیں کہ ان کا داڑھی کاٹنا ٹھیک ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 12113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 889=663/ھ

     

    ہرشخص کو اپنا عمل اچھا لگنا تومعیار شرعی نہیں ہے، اللہ ورسول کو جو چیز اچھی لگے اصل تو وہ معیار ہے، اور ایک مشت سے کم رکھنے کے لیے کترنا یا کتروانا اللہ ورسول کو اچھا نہیں لگتا، اسی لیے ناجائز وگناہ ہے، اور مونڈنا توبہت ہی ناپسند ہے، پس وہ حرام ہے جو لوگ کہتے ہیں، ان سے کہہ دیں کہ اپنے قول کو درست کرنے کے لیے ذرا سا اضافہ کرلیں اور وہ یہ کہ یوں کہیں کہ: سنت ایسی ہے کہ جو اللہ ورسول کو اچھی لگے، اسی انداز سے ہرمسلمان کو سنت اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند