• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 11392

    عنوان:

    (۱)کیا ہم الکوحل والی پرفیوم استعمال کرسکتے ہیں؟

    (۲)کیا ہم الکوحل پرفیوم استعمال کرتے ہوئے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    (۱)کیا ہم الکوحل والی پرفیوم استعمال کرسکتے ہیں؟

    (۲)کیا ہم الکوحل پرفیوم استعمال کرتے ہوئے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 11392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 518=518/م

     

    جوالکوحل حرام وناپاک اشیاء سے تیار شدہ ہو، ایسے الکوحل والی پرفیوم کا استعمال درست نہیں، بالخصوص نماز کے وقت استعمال نہ کیا جائے، اور اگر نجس چیز شامل نہ ہو تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند