• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 11153

    عنوان:

    (۱) کیا کسی عورت کو سونا اور چاندی کے علاوہ کسی او ردھات کی انگوٹھی مپہننا ثلاًپلاٹینم کی جائز ہے؟ (۲)میں نے ایک مولانا کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ عورتوں کے لیے سونا اور چاندی کے علاوہ کی انگوٹھی پہننا مثلاً پلاٹینم کی مکروہ تحریمی ہے۔ اگر یہ صحیح ہے تو یہ کہاں سے ثابت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 291=195/ل

    مولانا صاحب کی بات صحیح ہے، عورت کے لیے سونا چاندی کے علاوہ انگوٹھی پہننا مکروہ ہے: وفي الجوھرة: والتختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء (شامي: ۹/ں۵۱۸، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند