معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 10771
سفید سونا یا پلاٹینم (نقرشہ) کی انگوٹھی مرد کے لیے جائز ہے یا حرام؟
سفید سونا یا پلاٹینم (نقرشہ) کی انگوٹھی مرد کے لیے جائز ہے یا حرام؟
جواب نمبر: 1077101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 183=157/ ل
مرد کے لیے چاندی کے علاوہ کی انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں، اس لیے سفید سونا پلاٹینم یا کسی اوردھات کی انگوٹھی استعمال کرنا مرد کے لیے جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب عالی مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ بالوں کو سیاہ کرنا، جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ عمر تقریباً ۳۰ سال ہو۔ نیز اس کی جواز کی صورت کیا ہے؟ اور کون سا رنگ استعمال کرسکتے ہیں؟
283 مناظرکیا داڑھی کا منڈوانا اور کٹانا حرام ہے؟ کیا بغیر داڑھی کے اسلام میں نماز کی اجازت ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اس شخص سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے جو داڑھی منڈواتا ہے، وہ فاسق ہے۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔
399 مناظرمیں
جین انجینئرنگ کالج میں لیکچرر ہوں۔ الحمد للہ میری شرعی داڑھی ہے ۔ اب میں حج پر
جانے کا ارادہ کررہا ہوں۔ میرے لیے دعا کریں۔میں نے اپنے دل میں نیت کی ہے کہ حج
کے بعد میں اسلامی لباس پہنوں گا کیوں کہ ابھی تو میں پینٹ اور شرٹ پہنتا ہوں۔
برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ مجھ کو کیا ڈریس پہننا چاہیے جو کہ سنت سے زیادہ قریب
ہو کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ جب میں اپنا ڈریس تبدیل کروں گا تو میرا نفس برا
محسوس کرے گا لیکن مجھ کو اللہ پر یقین کرنا ہے کیوں کہ یہ میرا بہت ہی چھوٹا قدم
ہے اس راستہ میں اپنا ایمان مضبوط بنانے کے لیے۔ میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے
دعا کریں تاکہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی خواہش کو
پورا کرسکوں۔
درج ذیل حدیث بتاتے ہیں کہ مرد کو چالیس دن کے اندر مونچھ کاٹنا چاہیے، کتنی مونچھ کا کاٹنا ضروری ہے ورنہ وہ مونچھ نہ کاٹ کر کے گناہ کا ارتکاب کرے گا؟عن أنس بن مالک قال: وقلت لنا في قص الشارب وتقلیم الأظفار وتنف الإبط وحلق العانة أن لا نترک أکثر من أربعین لیلة (مسلم: ۱/۱۲۹)
280 مناظر