• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 10692

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایسی جرسی جو آدھی رانوں تک پہنچتی ہو اگر ایسی جرسی عورت نے پہنی ہوئی ہو اور پائجامہ بھی پہنا ہوجو تنگ نہ ہو بلکہ ڈھیلا ہو، اب اگر عورت بڑی چادر لے کر نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے یا ایسے کپڑوں میں نماز نہیں ہوتی؟ (۲) نماز میں بڑی چادر جب لیں تو کیا عورت کے ہاتھ نظر آنے ضروری ہیں یا نہیں ،کیوں کہ جب چادر لی جاتی ہے تو عموماً نماز میں ہاتھ نظر نہیں آتے بلکہ چادر میں چھپ جاتے ہیں تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ دعا میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 241=237/د

    (۱) ایسی جرسی اور ڈھیلے پائجامہ میں نماز ہوجائے گی بشرطیکہ کپڑا ایسا باریک نہ ہو کہ اندر کا جسم جھلکے۔

    (۲) اسی طرح ہاتھوں کا باہر نکالنا بھی ضروری نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند