• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 9413

    عنوان:

    ہم اپنے باغیچہ میں انگور لگاناچاہ رہے ہیں،یہ جائز ہے یا نہیں؟کیوں کہ انگور وقت پر بکنے کے لیے شراب بنانے والی فیکٹری سے معاہدہ کر لیتے ہیں کہ پانچ سال تک کھیت کے انگور تمہاری شراب کی فیکٹری کو دیں گے۔ کیااس طرح کا معاہدہ کرناجائز ہے یانہیں؟ شریعت کی رو سے جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2488=404/ ب

    آپ اپنے باغیچہ میں انگور لگاسکتے ہیں، لیکن شراب بنانے والی فیکٹری سے پانچ سال تک معاہدہ کرنا کہ ہم اپنے انگور تمھاری شراب کی فیکٹر کو دیں گے۔ یہ معاہدہ بیع کا فیکٹری کے ساتھ جائز نہیں۔ یہ معصیت اور گناہ کا کام ہے۔ آپ اپنے انگور کے سلسلہ میں خود مختار ہیں۔ خریداری کے لیے کسی اور پارٹی کو تیار کرلیں، اور اسے سپلائی کردیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند