معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 8948
آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ میرے ایک جاننے والے کی پولٹری فارم پر کام کرنے والے ایک شخص سے بات چیت ہے وہ ان کو روزانہ انڈے کی ایک یا دوپیٹی مارکیٹ سے کم دام پر دے جاتا ہے۔یعنی مثلاً مارکیٹ میں ایک سو پینتالیس روپیہ ہے تو وہ شخص ان کو ایک سو بیس روپیہ کے حساب سے دیتاہے۔میں نے ان سے کہا آپ مجھ کو دے دو میں آگے سپلائی کرتا ہوں۔ وہ مجھے دینے لگے اور میں سپلائی کرنے لگا۔ایک بات میں آ پ کو بتاتا چلوں کہ میں چھ یا سات ماہ سے بے روزگار ہوں اور میرے پاس اگلے دن کھانے کے بھی پیسے نہیں ہوتے اور میں شادی شدہ بھی ہوں یعنی حالات بہت زیادہ خراب ہوتے ہیں۔جب میں نے انڈوں سے متعلق ان سے بعد میں معلومات لی کہ ان کو اتنے کم دام میں انڈے کیسے ملتے ہیں تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ کام کرنے والے وہاں سے چوری کرکے دیتے ہیں۔ اب آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ کام میں کرسکتا ہوں یا نہیں،جب کہ میرے حالات بھی اتنے خراب ہیں؟برائے مہربانی شریعت کے حساب سے میری رہنمائی فرماویں۔

جواب نمبر: 8948
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2059=1891/د
جب آپ کو معلوم ہوگیا کہ وہ شخص چوری کرکے انڈے کی پیٹی لاتا ہے تو آپ کے لیے اس سے خریدنا جائز نہیں ہے۔ آپ اس طرح کی خریداری بند کردیں۔ حلال رزق میں اللہ تعالیٰ نے برکت رکھی ہے، لہٰذا حلال و پاکیزہ ذریعہ معاش اختیار کرنے کی کوشش کریں۔ معاشی حالت خراب ہونے سے چوری کرنا یا چوری کا مال خریدنا جائز نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند