• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 8877

    عنوان:

    صرافہ کی دکان میں عام طور پر لوگ زیور خریدتے ہیں تو اس میں 10 گرام کے زیور میں9 گرام سونا ہوتا ہے اور1 گرام ٹانکا۔ دکاندار پورے 10 گرام کا دام لیتا ہے مگر واپسی پر صرف9 گرام کا دام ہی دیتا ہے (دکان دار یہ پہلے ہی شرط رکھ کر بیچتا ہے کہ واپسی پر9 گرام کا ہی دام دوں گا) ساتھ ہی ساتھ زیور کی مزدوری بھی لیتا ہے۔ میں صرافہ کی دکان کرنا چاہتا ہوں کیا بیع و شراء کی مذکورہ صورت درست ہے اگر نہیں تو کون سی صورت درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1116=1116/م

    اگر دوکاندار معاملہ کو مشتبہ نہیں رکھتا ہے اورخریدار کو صاف بتلادیتا ہے کہ ۱۰ گرام کے زیور میں ۹ گرام سونا اور ا گرام ٹانکا ہوتا ہے، اورواپسی پر ۹/گرام ہی کا دام دوں گا، اور خریدار خوشی سے اس کو منظور کرتا ہے تو بیع وشراء کی مذکورہ صورت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند