معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 817
ہمارے علاقے میں ایک دکان دار نقد خریدار کو عام قیمت پر مال فروخت کرتا ہے اور ادھار خریدار کو زیادہ قیمت پر مال فروخت کرتا ہے، کیا یہ زیادہ قیمت جو دکان دار وصول کرتا ہے یہ حرام و سود ہے؟
جواب نمبر: 81714-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 297/ل=297/ل)
ادھار میں نقد سے زیادہ پر فروخت کرنا جائز ہے بشرطیکہ مجلس عقد میں ادھار ہو اور مدت ادائے قیمت وغیرہ کی تعیین کردی جائے، ہدایہ میں ہے: ألا یری أنہ یزاد في الثمن لأجل الأجل (ھدایة: 74/3) و کفایة المفتي: 52/8) ط، دار الاشاعت کراچی) اس لیے ادھار کی صورت میں جو زیادہ قیمت دکان دار وصول کرتا ہے وہ اس کے لیے حلال ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا قسطوں پر مال بیچنا جائز ہے یانہیں، جس میں رقم اصل رقم سے کچھ زیادہ لی جاتی ہے؟
2478 مناظرہم سوڈا واٹر (مشروبات کے مختلف ذائقے) بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔ سوڈا واٹر میں شکر کے ساتھ رفوفہ(میٹھے کی ایک قسم ) استعمال کرتے ہیں۔ ۵/گرام رفوفہ ایک کلوگرام شکر کی جگہ استعمال کرتے ہیں، یعنی کہ ۲۵/فیصد شکر اور ۷۵/فیصد رفوفہ ملاکرکے سوڈا واٹر تیار کرتے ہیں۔ اگر ۱۰۰/فیصدشکر استعمال کریں تو زیادہ بچت نہیں ہوتی۔اور بقول رفوفہ بیچنے والوں کے رفوفہ صحت کے لیے مضر نہیں ہے۔ کیا ہمارا یہ عمل ملاوٹ کے زمرے میں تو نہیں آتا ہے؟ کیا یہ آمدنی ہمارے لیے جائز ہے؟
3008 مناظربہشتی زیور میں ایک جگہ مسئلہ ہے کہ جیسے کسی نے کہا کہ مجھے یہ چیزاتنے پیسے کی دے دو اوراس بیچنے والے نے کہا کہ میں نے دے دی تو اس سے بیع نہیں ہوئی اور اسی طرح اس کے ساتھ ہی دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جیسے کسی نے کہا کہ میں نے یہ چیز اتنے پیسوں کی لے لی تو بائع نے کہا کہ لے لو تو یہ بیع ہوجائے گی تو ان دونوں مسئلوں میں کیا فرق ہے، وضاحت کریں؟
2497 مناظرزید عمر کو ایک لاکھ ڈالر قرضہ دیتی ہے ایک سال کی میعاد پر اور موجودہ قیمت اس کا ساٹھ لاکھ افغانی بنتا ہے اورآئندہ سال زید عمر سے لے گا۔ کیا یہ لین دین جائز ہے؟
مكان كا چھجہ ڈھائی فٹ آگے راستے كی جانب بڑھانا؟
6719 مناظراگر کسی نے کسی بینک سے پرسنل لون لیا (بینک کہتا ہے کہ یہ شریعت سے ہم آہنگ ہے) اگر چہ وہ لوگ اصل رقم پر ایک متعین فیصد فیس یا کمیشن کاٹتے ہیں۔ مثلاً دس ہزاروپیہ اصل رقم ہے اور کمیشن یا سود کی فیس ایک ہزار ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر فیس یا کمیشن سود تصور کیا جائے گا تو توبہ کرنے کا اچھا طریقہ کیا ہے؟
3234 مناظرسونے کی بیع ہاتھ در ہاتھ ہونی چاہیے، ادھار کی ممانعت آئی ہے۔
2540 مناظرکیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ․․․شراب کی خالی بوتلوں کا خریدنا اور اس کو صاف کرکے شراب بنانے والی کمپنی کو بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟ جواب کا انتظار ہے۔ دعاء کی درخواست ہے۔
3433 مناظرپیکج خرید کر آن لائن کمانا
4143 مناظر