• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 714

    عنوان: کیا ہم بینک کو اپنا مکان کرایہ پر دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    پاکستان میں ہماری زمین ہے اور ایک بینک اس جائداد کو کرایہ پرلینا چاہتا ہے۔ ہمیں بتائیں کیا ہم بینک کو اپنا مکان کرایہ پر دے سکتے ہیں؟ وہ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمارے لیے ایک عمارت بنوادو ، اس کے بعد ہم کنٹریکٹ پر سائن کریں گے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں بھی رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 837/هـ=592/هـ)

     

    (1) اگر اسلامی بینک جیسے میزان بینک یا اس کی پھیلی ہوئی شاخیں ان کو تو کرایہ پر زمین یا زمین پر عمارت بنوا کر کرایہ پر دینا درست ہے اور ان کے علاوہ دیگر بینکوں کے حالات سے ہم واقف نہیں ہیں بہتریہ ہے کہ پاکستان میں علماء کرام اصحاب فتوی حضرات بالخصوص مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی کراچی سے رابطہ کرلیں.

     

    (2)کاجواب (1) کے تحت آگیا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند