• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 69306

    عنوان: پارٹنر شپ (شراکت) میں کام كرنے كی شرائظ كیا ہیں؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ بزنس میں پارٹنر شپ (شراکت) میں کام کرنے کے بارے میں کیاا حکامات ہیں؟

    جواب نمبر: 69306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 819-819/B=11/1437 اگر شرکت اس طرح پر ہے کہ دونوں پارٹنر کا پیسہ لگا ہوا ہے تو دونوں محنت کریں گے اور دونوں کا نفع برابر ہوگا اور نقصان ہوا تو دونوں برابر کے شریک رہیں گے۔ اور اگر شرکت اس طرح کی ہے کہ ایک پارٹنر کا پیسہ ہے اور دوسرے کی محنت ہے تو اس میں نفع کی صورت میں دونوں اپنے درمیان طے شدہ نفع کے مطابق تقسیم کریں گے، اور اگر نقصان ہوا تو اسے پہلے نفع میں سے پورا کیا جائے گا، پھر پیسہ لگانے والا اپنی طرف سے نقصان بھرے گا، محنت کرنے والا نہیں بھرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند