• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 68096

    عنوان: منشیات کا کاروبار کرنا اسکی خرید و فروخت، اسکا منافع کیا حلال ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں منشیات کا کاروبار جاہز ہے ؟ منشیات میں چرس ہیروہین تریاق وغیرہ۔ اور کیا اسکا منافع جائزہے ؟اور کیا اس منافع سے مجاہدین اسلام کی مالی معاونت ٹھیک رہے گی؟ اگر کاروبار اس نیت سے کی جائے کہ میں صرف اسلام کے مجاہدین کی خدمت کروں گا؟ اللہ آپ لوگوں پر رحم کرے ۔ مہربانی کر کے اس کی تفصیل وضاحت کریں۔تاکہ ہمارا شبہ ختم ہوجائے ؟

    جواب نمبر: 68096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 982-1001/Sd=1/1438 منشیات، مثلا: چرس، ہیروہین وغیرہ کا کاروبار کرنا شرعا مکروہ ہے خواہ کسی بھی نیت سے کیا جائے اور اس کاروبار سے حاصل شدہ منافع پاکیزہ نہیں ہیں۔ وصح بیع غیر الخمر أي عندہ خلافًا لہما في البیع والضمان لکن الفتویٰ علی قولہ في البیع، ثم إن البیع وإن صح لکنہ یکرہ کما في الغایة۔ (شامي: ۱۰/۳۵ زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند