معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 6470
کیا اپنا ذاتی کاروبار کرنے کے لیے کوئی شخص بینک سے سود پر رقم ادھار لے سکتا ہے؟ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں لیکن میں اپنے اہل خانہ کے لیے بہت زیادہ نہیں کماتا ہوں ، اس لیے میں اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے بینک سے پیسہ ادھار لینا پڑے گا۔ فرانس جہاں میں رہتا ہوں وہاں کوئی اسلامی بینک نہیں ہے۔

جواب نمبر: 6470
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1434=1247/ ب
بینک سے سود پر قرض لینا جائز نہیں۔ البتہ ایسا اہل شخص جس کے پاس کمائی کا کوئی ذریعہ نہ ہو بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہو، صرف اس کے لیے سود پر بقدر ضرورت قرض لینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند