• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 64384

    عنوان: لکی کمیتی کی متبادل صورت

    سوال: (۱) گزارش ہے کہ پاکستان میں بہت ساری کمپنیاں اور کمیٹیاں موجود ہے جو موٹرسائیکل قسطوں پر دیتی ہے کچھ موٹرسائیکلیں بذریعہ قرعہ اندازی دے کر انکی بقیہ اقساط ختم کردی جاتی ہیں اور باقی حضرات اپنی پوری قسطیں پوری کرکے کمیٹی انکو موٹرسائیکل دیتی ہے ۔انکی ظاہری صورت دیکھ کر یہاں پاکستان میں بھی عدم جواز کا فتواہ دیا ہے ۔سوال یہ ہے کہ اسکا متبادل صورت کیا ہے اگر کوئی یہ کاروبار جائز طریقے سے جاری رکھنا چاہتا ہے کہ وہ قسطوں پر موٹر سائیکل یا کچھ اور الیکٹرانکس سامان دے تو اسکی متبادل صورت تجویز فرمادیں تاکہ بیع فاسد سے بچے ۔اور (۲) جو حضرات اس کمیٹی کے ممبر بن چکے ہیں اور موٹرسائیکلں لے چکے ہیئں انکا کیا حکم ہیں؟جزاک اللہ خیرہ

    جواب نمبر: 64384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 562-900/H=9/1437 (۱) جو شکل چل رہی ہے وہ تو قمار ہے جس کا حرام ہونا آپ کو معلوم ہی ہے قرعہ اندازی کے بجائے نقد کے مقابلہ میں ادھار قیمت میں کچھ مناسب اضافہ کردیں اور پھر قسطوار اس کو وصول کرلیا کریں اس طرح پوری دیانتداری سے تجارت کریں گے تو ان شاء اللہ حلال روزی برکت والی ملتی رہے گی۔ (۲) جو لوگ قمار والی شکل سے موٹر سائیکل حاصل کرچکے اُن کو چاہئے کہ موٹر سائیکل واپس کردیں او راپنی جمع کردہ رقم واپس لے لیں اس کے بعد نمبر(۱) کے تحت ذکر کردہ صحیح معاملہ کے ساتھ دوبارہ معاملہ کرکے موٹر سائیکل حاصل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند