• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 64325

    عنوان: کیا اسٹوک کیا ہوا سامان کا ریٹ بڑھا سکتے ہیں؟

    سوال: ہماری کتاب کی دوکان ہے ، ہم نے بہت ساری کتابیں اسٹوک کیں، ایک سال کے بعد ان کتابوں کی ایم آر پی بڑھ گئی ہے ، جبکہ ہم جب خریدے تھے اس وقت ایم آر پی کم تھی، کیا ابھی ہم نئے ایم آرپی کواس کتابوں پرلاگو کرسکتے ہیں؟ مہربانی کرکے شریعت کے روسے بتائیں۔

    جواب نمبر: 64325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 535-542/H=7/1437 قانوناً چونکہ ممنوع اور جرم ہے اس لیے نئی ایم، آر، پی کو پرانی کتابوں پر لاگو نہیں کرنا چاہیے، البتہ جھوٹ نہ بولیں، گاہک کو دھوکہ نہ دیں اور اس کو صاف بتلادیں، پھر وہ خریدلے تو شرعی اعتبار سے بیع وشراء درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند