معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 62093
جواب نمبر: 62093
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 23-31/Sn=1/1437-U تول کر فروخت کرنے کی صورت اگر یہ ہوتی ہو کہ ایک عام ریٹ مثلاً دو سو روپئے فی کلو متعین ہو، مشتری جس بکری کا انتخاب کرے، اسے تولی جائے اور جتنے کلو کی نکلے، مذکورہ بالا ریٹ کے حساب سے پوری بکری کی قیمت کی تعیین کیجائے ا ور مشتری وہ پوری قیمت ادا کرکے بکری لے جائے، تو اس طرح تول کر بکریوں کی خرید وفروخت شرعاً جائز ہے اوراس طریقے پر خریدی ہوئی بکریوں کی قربانی بھی درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند