• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 608854

    عنوان:

    شرکت یا مضاربت میں نفع کی مقدار متعین کرنا

    سوال:

    سوال : حضرات مفتیان کرام سے سوال یہ ہے کہ میں نے کپڑوں کی تجارت میں ایک شخص کو پیسہ لگانے کے لیے کہا اور نفع منافع میں سے 40 پرسنٹ دونگا اور وہ تقریبا 40 سے 60 ہزار کے درمیان میں ہوگا، اب سوال یہ ہے کہ اگر کسی مہینے منافع کا 40 پرسنٹ کا تناسب 40 ہزار سے کم آئے مثلا 30 ہزار یا 35 ہزار آئے ، تو کیا میں ایسی صورت میں اپنی جانب سے 5 ہزار یا 10 ہزار کا اضافہ کر کے نفع دے سکتا ہوں؟ معذرت کے ساتھ جواب جلد مطلوب ہے ۔ جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء

    جواب نمبر: 608854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 657-479/D=06/1443

     (۱) شرکت یا مضاربت میں 40 پرسنٹ نفع کی بات طے کرنا درست ہے لیکن اس کے ساتھ یہ وضاحت بھی ہونی چاہئے کہ نقصان ہونے یا سرمایہ ڈوبنے (کل یا بعض) کی صورت میں کیا ہوگا، اس سلسلے میں شرکت یا مضاربت کے لیے جو شرعی ضابطہ ہے اسے سمجھ کر معاملہ کا حصہ بنالیں۔

    (۲) نفع 40 سے 60 فیصد تک آتا ہے یہ طے کرنا درست نہیں، پھر کم آنے کی صورت میں اس کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی طرف سے رقم کا اضافہ کرنا اسی ناجائز معاملہ کا حصہ ہوگا، پس یہ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند