معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 608746
ادھار کی وجہ سے زیادہ قیمت میں بیچنا؟
سوال : میرے پا ایک کار ہے جس کی پاکستانی قیمت 4000000 لاکھ ہے اور اب ایک شخص اس کو لیناچاہتاہے تین مہینے کے ٹائم پر یعنی تین مہینے بعد مجھے وہ 4600000 پیسہ دے گا ، اس کے بارے میں بھی جواب یں۔
جواب نمبر: 608746
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 613-468/M=06/1443
صورت مسئولہ میں آپ اپنی چالیس لاکھ کی کار کو نفع کے ساتھ چھیالیس لاکھ میں ادھار یا قسطوار پر بیچنا چاہتے ہیں تو شرعاً جائز ہے بشرطیکہ مجلس عقد میں تراضی طرفین سے ادھار والی پوری قیمت (چھیالیس لاکھ) طے ہوجائے اور قسط متعین ہوجائے اور مقررہ میعاد سے تاخیر کی صورت میں مزید اضافہ نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند