• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 608505

    عنوان: آدھار سے رقم نکالنے پر چارج لینا 

    سوال:

    سوال : میں آدھار کارڈ سے لوگوں کے کھاتے سے رقم نکالتا ہوں اور کسٹمر سے نکالنے کا چارج لیتا ہوں ۔اس لئے کہ اس میں خرچ لگتا ہے جیسے کہ سرکار کو ٹیکس دینا نیٹ کا چارج دینا اور مشین کا بل بھی ادا کرنا تو کیا یہ کام شرعا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 608505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 639-524/B=05/1443

     صورت مذکورہ میں آپ اپنے اخراجات اور حق المحنت لے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ اس میں کوئی سودی شکل نہ پائی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند