• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 608156

    عنوان:

    بینک کے توسط سے سامان فروخت کرنے کا شرعی حکم

    سوال:

    حضرت بینک کی طرف سے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر قسطوں میں سامان فروخت کرنے کی سہولت ہے ۔ ترتیب اس کی یہ ہے کہ دوکان دار کو پہلے اپنی دکان میں سوائپ مشین لگا وانا پڑیگا۔ جب کسٹمر آے اور وہ قسطوں پر کپڑے کھریدنا چاہے تو اسے قسط بناکر بتادینا ہے قسط گراہک کی مرضی پر ہے وہ کتنے دن کی چاہتا ہے ۔ پھر گراہک کا کارڈ لیکر مشین سے سوائپ کرنا ہے ۔ اب بینک دکاندار کو دوسرے دن یکمشت پوری رقم دیدیگا اور پھر کچھ بڑھا کر جیسا اس بینک کا نظام ہو بینک گراہک سے وصول کریگا۔ دوکاندار کا اسمیں کوئی عمل دخل نہیں۔۔ دوکاندار کو اسکی متعینہ قیمت مل جائگی۔۔ جیسا گاڑی فائنانس ہوتی ہے۔ ایسا بیچنا صحیح ہے یا نہیں؟ اگر گراہک مسلم یا غیر مسلم ہو تو حکم کچھ مختلف ہوگا؟

    جواب نمبر: 608156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:249-136/D-Mulhaqa=5/1443

     صورت مسئولہ میں کپڑا فروخت کرنے والے کو بینک گاہک کی طرف سے وکیل بن کر قیمت اداء کردیتا ہے اور پھرسود کے ساتھ اپنا قرضہ قسطوں کی شکل میں گاہک سے وصول کرتا ہے ، اس شکل میں سامان فروخت کرنے والے کو بینک جو قیمت دیتا ہے ، اس میں کوئی خبث نہیں ہوتا ، اسی طرح بینک اور فروخت کنندہ کے درمیان سودی لین کا بھی کوئی معاملہ نہیں ہوتا ، اس لیے فروخت کرنے والے کی حق میں اس طرح فروخت کرنے کی گنجائش ہوگی؛ البتہ اس شکل میں فروخت کنندہ چونکہ بینک اور گاہک کے درمیان سودی لین دین میں واسطہ بنتا ہے ، اس لیے اس طرح فروخت کرنے سے احتیاط کرنا بہتر ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند