• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 607913

    عنوان:

    25 فیصد اور 75 فیصد نفع کے تناسب سے شرکت کیسی ہے؟

    سوال:

    سوال : جناب سوال یہ ہے کہ ہمارا سبزی مندی میں کمیشن کا کم ہے اور ہم نے ایک شخص سے شراکت کی کہ ہم نے اس کو اپنی دکان اور کچھ رقم کاروبار کرنے کے لیے دی ہے اور کچھ رقم اس نے بھی انویسٹ کی ہے ، ہمارا یہ معاہٍدہ طے پایا ہے کہ وہ شخص جو مال کمیشن پر بیچے گا اس میں سے 25 % کمیشن ہم کو دے گا اور کھاتے کا لین دین اس کے ذمہ ہو گا۔ برائی مہربانی یہ بتائیں کہ کیا یہ طریقہ صحیح ہے یا کیا طریقہ صحیح رہے گا؟ براہ کرم، اس بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 607913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 523-417/B=05/1443

     صورت مذکورہ میں اگر معاہدہ اس طرح طے پایا ہے کہ نفع کا 25 فیصد آپ لیں گے اور 75 فیصد دوسرا شریک لے گا۔ اور معاہدے میں شرکت کے اصول کے خلاف کوئی بات طے نہیں ہوئی ہے تو اس طرح معاملہ کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند