• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 607642

    عنوان:

    پرنٹڈ ٹی شرٹس کا بزنس کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : ٹی شرٹ پر جو تصویر بنی ہوتی ہے اس ٹی شرٹ کا بیچنا اور اس سے ہونے والی کمائی کیسی ہے ؟ اِس پر فتن دورمیں اس سے کیسے بچا جائے ؟

    جواب نمبر: 607642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:165-86/D-Mulhaqa=4/1443

     تصویر والی ٹی شرٹ میں تصویر مقصود کے درجہ میں نہیں ہوتی ہے ، اس لیے اس کو بیچنے کی گنجائش ہے اور اس کی آمدنی حلال ہے ۔ ( جواہر الفقہ : ۲۶۵/۶، زکریا، دیوبند )؛ البتہ تصویر والی ٹی شرٹ نہیں پہننی چاہیے ، ایسی ٹی شرٹ میں نماز بھی مکروہ ہوتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند