• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 606485

    عنوان:

    ویب سائٹ کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں ایک ویب سائٹ ہے جس کا (subscription) 3500Rs کا ہے ، اس کولینے کے بعد کچھ کام ملتے ہیں جیسے ویڈیوز دیکھنا فوٹوز لیکس کرنا اور دوسرن کو آمادہ کرنا ( subscription) لینے پر اس کے عوض میں پیسے ملتے ہیں کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 606485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 200-150/D=03/1443

     متعدد شرعی قباحت کی بنا پر یہ معاملہ درست نہیں،ا س کی آمدنی جائز نہ ہوگی۔ مثلاً:

    (۱) مقتضائے عقد کے خلاف شرائط کا پایا جانا۔

    (۲) غیر شرعی کاروبار اور غیر شرعی تصاویر دیکھنے کی بھی قباحت ہوسکتی ہے۔

    (۳) کلک کے ذریعہ اپنی اصل جمع کردہ پوری رقم واپس آئے یا کم آئے یا زیادہ ملے ، ان صورتوں میں قمار (جوے) کا تحقق ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند