• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 605930

    عنوان:

    آم آنے سے قبل باغ بیچنا كیسا ہے؟

    سوال:

    اگر باغ بیچے حالانکہ آم موجود نہیں تو کیا بیع جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 605930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:6-2/sd=1/1443

     آم آنے سے پہلے باغ بیچنا جائز نہیں ہے ، یہ معدوم کی بیع ہے ، حضور ﷺ نے معدوم کی بیع سے منع فرمایا ہے ۔

    عن ابن عمر أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لا یحل سلف وبیع ولا شرطان فی بیع ولا ربح ما لم یضمن ولا بیع ما لیس عندک (ترمذی ، رقم: ۱۲۳۴)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند