معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 605282
پیکج خرید کر آن لائن کمانا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک اسکیم نکلی ہے جس میں ہمیں لنک بھیجی جاتی ہے اس لنک کو کھولتے ہی اپنی ڈیٹیلس ڈالنے کے بعد مختلف قسم کے پیکیج آتے ہیں مثلاً اگر کوئی چار ہزار روپے کا پیکیج مارتا ہے تو اسے ہر دن ایک سو ستر روپے تین ماہ تک ملتے ہیں اور گورنمنٹ آٹھ فیصد ٹیکس بھی کٹ کر لیتی ہے اور اس لگائی ہوئی رقم کو سولار سسٹم میں انویسٹ کر کے ہر ایک کو منافع دیا جاتاہے تو از روئے شرع اس میں رقم لگانا کیسا ہے ؟جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
جواب نمبر: 605282
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:926-644/SN=12/1442
مذکور فی السوال پیکج خرید کر نفع کمانا شرعا جائز نہیں ہے ، اس میں متعدد شرعی قباحتیں ہیں،جن میں سے اہم یہ ہے کہ اس میں ”قمار“ (جوا) کا معنی پایاجاتا ہے یعنی پیکج کی خریداری میں جو رقم خرچ کی جاتی ہے ہ داؤ پے رہتی ہے ، اگر کام نہیں کیا تو پوری یا اس کا کچھ نہ کچھ حصہ ضائع جاسکتا ہے ، اگر کام کیا تو زائد رقم بھی آسکتی ہے ، یہی قمار کی حقیقت ہے ۔
(القمار) تعلیق الملک علی الخطر والمال فی الجانبین.(دیکھیں: البحرالرائق ۵۵۴/۸، مسائل فی المسابقة والقمار، والاختیار فی تعلیل المختار ،۴۵/۳، فصل العمری والرقبی، وقواعد الفقہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند