• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 605185

    عنوان:

    ای بے { Ebay }پر سامان بیچنا كیسا ہے؟

    سوال:

    میرا انگلینڈ میں دوست ہے اس کا Ebay کا اکاؤنٹ ہے اور اس نے مجھے اپنے اکاؤنٹ پر سامان بیچنے کی اجازت دی ہے ۔ اب چونکہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ میں خود اپنے پیسوں سے سامان خرید کر اس اکاؤنٹ پر بیچ دو، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دوسرے لوگوں کے پاس سامان ہوتا ہے اور ان لوگوں کو یہ سامان دیتے ہے کہ آپ میرا یہ سامان اپنے اکاؤنٹ پر بیچ دو اور ایک قیمت بتاتے ہیں کہ اس سے اوپر آپ اپنے لئے جو منافع رکھتے ہیں وہ آپ کا ہو گا. تو کیا ایسا کرنا درست ہو گا؟

    جواب نمبر: 605185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1136-777/B=12/1442

     اس طرح کاروبار کرنا شرعاً درست نہیں۔ آپ جو صورت اختیار کریں اپنے یہاں کے علماء سے پوچھ لیا کریں۔ اس کے بعد یہ کام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند