• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 604850

    عنوان:

    مكان كا چھجہ ڈھائی فٹ آگے راستے كی جانب بڑھانا؟

    سوال:

    زید پراپرٹی کا بزنس کرتا ہے ، عمر نے زید سے ایک سو گز کا پلاٹ خریدا اس پلاٹ کے سامنے فرنٹ پر جو عام طور پر اسی کالونی کا راستہ ہے اس راستے کی چوڑائی سولہ فٹ ہے ، عمر اپنے پلاٹ کی رقم ادا کرکے اس پلاٹ میں مکان تعمیر کررہا ہے ۔ عمر مکان کی چھت ڈالتے وقت اپنے چھجے کو ڈھائی فٹ آگے راستے کی جانب بڑھانا چاہتا ہے شرعاً اس کا کیا حکم ہے ؟

    یاد رہے عمر نے صرف سوگز زمین خریدی تھی اگر بالائی حصہ میں سڑک کے اوپر چھجہ بڑھایا جائے گا تو ظاہر سی بات ہے اوپری منزل پر جگہ میں اضافہ ہوگا ! لہذا قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں ، نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 604850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 912-657/D=10/1442

     عمر نے جس قدر زمین خریدی ہے یعنی سوگز مالکانہ طور پر بس اسی قدر استعمال کرنے کا حق ہے۔

    راستہ کی جانب چھجہ نکالنے میں راستہ اور میونسپلٹی کا حق فوت ہوتا ہے، لہٰذا بغیر ان کی اجازت کے یا خلاف ضابطہ استعمال کرنا جائز نہیں، ضابطہ کی پابندی کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند