• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 604682

    عنوان:

    تجارت کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟

    سوال:

    تجارت کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 604682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1028-682/B=10/1442

    خریدو فروخت میں جھوٹ نہ بولیں، وعدہ خلافی نہ کریں، جھوٹی قسم نہ کھائیں، کم نہ تولیں، کسی کو دھوکہ نہ دیں، نقلی اور ملاوٹ کی چیز کو اصلی بتاکر نہ بیچیں، سودی کاروبار نہ کریں، امانتداری دیانتداری کا ہر قدم پر خیال رکھیں، حرام مال نہ کمائیں، یہ تو چند موٹی باتیں بتادیں۔ اصل تو یہ ہے کہ تجارت میں ہر طریقہ کو کسی مستند عالم کے سامنے پیش کرکے معلوم کرلیا کریں۔ پھر اس کے بعد سنت طریقہ تجارت کا معلوم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند