• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 603680

    عنوان:

    کِرپٹو کرنسی/ڈیجیٹل کرنسی/غیر حِسی کرنسی اور ان كے ذریعہ تجارت؟

    سوال:

    بندہ کو جدید تجارتی میدان میں وسیع مطالعہ اور گہری نظر رکھنے والے معزز اور قابل احترام مُفیان کرام کی بہترین اور ایکسپرٹ رائے درکار ہے کہ موجودہ دور میں کِرپٹو کرنسی/ڈیجیٹل کرنسی/غیر حِسی کرنسی کی آن لائن تجارت کے حوالے سے شریعت کیا حکم دیتی ہے؟ صحیح طور پر واضح رہنمائی فرمائیں، جزاک اللہُ

    جواب نمبر: 603680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 595-501/M=07/1442

     کرپٹو وغیرہ دیجیٹل کرنسیوں کا حقیقی اور حسّی وجود نہیں ہے اس لئے ان کی تجارت اور ان کے ذریعہ لین دین درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند