• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 602519

    عنوان:

    باغ میں پھل پھول آنے سے پہلے صرف ان كے پھلوں كو خریدنا؟

    سوال:

    ایک سوال آم اور امرود وغیرہ کے باغات کو پھل اور پھول کے آنے سے پہلے دو تین سال کیلئے صرف ان کے پھلوں کو خرید نا کیسا ہے ؟

    مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 602519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:474-311/sd=6/1442

     آم اور امرود وغیرہ کے باغات کو پھل اور پھول کے آنے سے پہلے دو تین سالوں کے لیے صرف ان کے پھلوں کو خریدنا جائز نہیں ہے، یہ معدوم کی خرید وفروخت ہے، جس سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند