معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 602231
كپڑا بنا كہیں اور ہے لیبل كہیں اور كا لگا ہے تو اس كو كس طرح بیچیں؟
جناب، ایک سوال ہے ۔ ایک کپڑا جو made in England لکھا ہوا ہے ۔ دبئی سے کویت آتا ہے بلا روک ٹوک لیگل اور کسٹم ادا کر کے ۔ لیکن ہم کو شک ہے کہ کپڑا چائنہ کا ہے ۔ لیکن لکھا England ہے ۔ پوری مارکیٹ بیچ رہی ہے اور فائدہ حاصل کر رہی ہے ۔ ہم کو کیا کرنا چاہئے ، کیا جائز ہے ؟
جواب نمبر: 602231
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:398-299/N=6/1442
صورت مسئولہ میں اگر آپ کو کسی کپڑے کے بارے میں یقین یا غالب گمان ہے کہ وہ چائنہ کا بنا ہوا ہے اور اس پر غلط طور پر Mede In Englandلکھا ہوا ہے تو آپ اپنے گاہک کو زبانی طور پر یہ بات بتادیا کریں اور اگر کوئی گاہک فروخت کرنے کے لیے آپ سے کپڑا خریدرہا ہے تو زبانی طور پر اُسے یہ بھی کہہ دیں کہ آپ بھی اپنے گاہک کو صحیح بات بتادیجئے گا ، اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کا کاروبار بلا کسی کراہت جائز ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند