• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 601107

    عنوان:

    اہل بدعت کی کتابیں فروخت کرنا کیساہے

    سوال:

    زید کی دینی کتابوں کی دکان ہے کیا زید اور بھی فرقوں کی کتابیں (اہل بدعت غیرمقلدوغیرہ) فروخت کر سکتا ہے جیسے اہل بدعت کی کتاب کنزل ایمان وغیرہ ؟

    جواب نمبر: 601107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 230-294/M=05/1442

     اہل بدعت کی گمراہیوں کو فروغ دینے کی غرض سے ان کی کتابیں فروخت کرنا درست نہیں، ہاں تردید کی غرض سے ایسے لوگوں کے ہاتھوں بیچنے میں مضایقہ نہیں جو انھیں پڑھ کر لوگوں کو گمراہیاں بتاسکیں اور صحیح راستہ دکھا سکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند