معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 600748
"الا احمد" فوڈ کمپنی اور برانڈ کا نام رکھنا شرعاً کیسا ہے ؟ پروڈکٹ کے پیکجنگ پر نام لکھا جاے گا، کوئی بے حرمتی تو نہیں ہے ؟ میرا سرنامے بھی "احمد" ہے اور اس نام سے میری کمپنی رجسٹرڈ بھی ہو گئی ہے ، نام بدلنے میں بہت نقصان ہوگا۔ پروڈکٹ مسلم ملکوں میں بیچے جائیں گے ، کوئی بہتر مشورہ دیں، کیا صرف کمپنی کا نام ہی استعمال کر سکتے ہیں اگر برانڈ کا نام رکھنے میں کوئی پریشانی ہو تو۔ برائے مہربانی جلد جواب دے دیں۔ جز اک اللہ۔
جواب نمبر: 600748
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 245-180/B=03/1442
”احمد فوڈ کمپنی“ نام رکھ سکتے ہیں۔ احمد سے پہلے ”ال“ نہ لگائیں ، عربی کے قاعدہ کے لحاظ سے صحیح نہیں ہے۔ پیکٹ وغیرہ پر بھی یہ نام چھاپ سکتے ہیں۔ یہ آپ کا نام ہے، آپ اپنے نام سے کمپنی کا نام بھی رکھ سکتے ہیں۔ پیکٹ وغیرہ پر یہ نام بھی چھاپ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند