• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 59803

    عنوان: قسطوں میں موبائل خریدنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: 15630روپئے میں ایک موبائل خریدنا چاہتاہوں، میرے پاس کریڈٹ کارڈ ہے، اور میں اس رقم کو ماہانہ قسطوں میں دینے کا ارادہ کررہا ہوں ،بینک قسطوں پر درج ذیل سودی چارج لیتاہے۔ 18 مہینے 15% Rs. 976 Rs. 17,552 3 مہینے 12% Rs. 5,315 Rs. 15,944 6 مہینے 12% Rs. 2,697 Rs. 16,182 24 مہینے 15% Rs. 758 Rs. 18,189 9 مہینے 13% Rs. 1,833 Rs. 16,489 12 مہینے 13% Rs. 1,397 Rs. 16,753 براہ کرم، مشورہ دیں کہ مذکورہ بالاصورت میں قسطوں میں موبائل خریدنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 59803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 512-512/Sd=9/1436-U بینک کے ذریعے قسطوں پر سودی چارج کے ساتھ موبائل خریدنا ناجائز ہے؛ البتہ اگر بینک موبائل کا مالک ہو اور عقد کے وقت ہی موبائل کی ایک قیمت متعین ہوجائے خواہ وہ قیمت قسطوں کی وجہ سے نقد کے مقابلہ میں کچھ زیادہ ہی ہو اور قیمت کی ادائیگی کا وقت بھی طے ہوجائے، نیز وقت مقررہ پر عدم ادائیگی کی صورت قیمت کے بڑھنے کی کوئی شرط نہ ہو یا اگر شرط ہو، تو وقت کے اندر ہی قیمت کی ادائیگی کا یقین ہو، تو اس طرح قسطوں پر موبائل خریدنا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند