• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 57447

    عنوان: تمبا كو كاروبار

    سوال: ہمارا کاروبارتمباکو گل کا ھے ۔اس کاروبار میں ٹیکس 90 فیصد ہے اس سے بچنے کے لئے ہم لوگ کم مال کا پروڈکشن پیش کرنے ہیں ایسی صورت میں ہمیں سرکاری ملازمین کو رشوت دینا پڑتا ہے ۔اگر ہم رشوت نہ دیں تو ہمیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تو کیا ہم اپنی آسانی کے لئے رشوت دے سکتے ہین ۔کیوں کے اگر رشوت نہ دیں تو ہمارا کام بند ہو سکتا ہے ۔برائے کرم ژرعی رہنمائی فرما کر عند اللہ ماجورہوں۔

    جواب نمبر: 57447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 214-181/Sn=4/1436-U اپنا جائز حق وصول کرنے نیز اپنی محنت کی گاڑھی کمائی کی حفاظت کے لیے بوقت مجبوری رشوت دینے کی گنجائش ہے، ایسی صورت میں وبال لینے والے پر ہوگا۔ لا بأس بالرشوة إذا خاف علی دینہ (درمختار)․․․ دفع المال للسطان الجائر لدفع الظلم عن نفسہ ومالہ ولاستخراج حقٍّ لہ لیس برشوة یعني في حق الدَّافع اھ (رد المحتار علی الدر المختار ۹/۶۰۷،کتاب الحظر والإباحة، ط:زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند