معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 5721
برائے کرم یہ بتائیں کہ ایک مسلمان کے لیے شادی گھر کھولنا جائز ہے یا ناجائز؟ کیا یہ تقوی کے خلاف تو نہیں ہے؟
برائے کرم یہ بتائیں کہ ایک مسلمان کے لیے شادی گھر کھولنا جائز ہے یا ناجائز؟ کیا یہ تقوی کے خلاف تو نہیں ہے؟
جواب نمبر: 572101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 322=322/ ھ
شادی گھر کھولنا ناجائز نہیں ہے، البتہ اس کو کرایہ پر ایسے آدمی کو دینا جس کے بارے میں پہلے سے علم ہو کہ اس کی شادی میں ویڈیو گرافی، ناچ گانے اور دیگر منکرات کا ارتکاب ہوگا، موجب کراہت ہے اور تقویٰ کے خلاف بھی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم ٹیکسٹائل پرنٹنگ کا کاروبار کرتے ہیں فوری اجرت کی بنیاد پر۔ ہمیں خاکستری کپڑا ملتا ہے اور ہم اس پر تمام عمل کرتے ہیں، جیسے سفیدکرنا، رنگائی کرنا، چھپائی اور اس کی تکمیل کرنا وغیرہ۔ اور ہم ایک ڈیزائن پر پانچ سے نو روپئے تک اجرت لیتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ہمارے موٴکل کے ذریعہ سے ملتی ہے اور ان کے حکم کے مطابق چھپائی کرنی ہوتی ہے۔ یہ ڈیزائن پھولوں اور پودوں اور ہندسوں کی ہوتی ہے۔ ہمیں اس وقت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جب ہمیں کسی چیز کی ڈیزائن چھاپنی ہوتی ہے جیسے (جانور، انسان وغیرہ کی تصاویر) ۔ اس وقت ہر مہینہ فیکس ٹھیکہ کی بنیاد پر بہت زیادہ مقدار کی ضرورت ہے (۲۰/فیصد ہماری تیار کرنے کی قوت ہے) اس وقت ہم اس طرح کی ڈیزائن نہیں چھاپ رہے ہیں جو کہ جاندار کی تصویر ظاہر کرتی ہو۔ برائے کرم ہمیں صحیح طریقہ بتائیں۔ کیا ہم زندہ (جانور یا انسان) کی تصویرچھاپ سکتے ہیں؟۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
2392 مناظردکان داروں سے مل کر اُنھیں کم ریٹ پر سامان دینے کی پیش کش
7695 مناظرایسی کمپنی میں حصص (Share) لینا کیسا ہے جوغیر شرعی طریقہ پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کا گوشت بیچتا ہے؟
(۲) ٹی وی ایسے غیرمسلم کو بیچنا کیسا ہے جس کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ غیرشرعی طریقہ پر استعمال کرے گا؟
(۳) کتے کو بیچناکیسا ہے؟
کمپنی (الف) کمپنی (ب) کے پاس سے ہول سیل میں مال خریدتی ہے اور اپنے اسٹیٹ (صوبہ) میں بیچتی ہے۔ اب جو مال خریدا جاتا ہے وہ نئی مصنوعات ہونے کی وجہ سے کمپنی (الف) اپنے خریدے ہوئے مال میں سے تھوڑا مال (نمونہ) کے طور پر مارکیٹ میں دیتی ہے۔ یہ جو نمونہ کمپنی (الف) نے کیا اس کے پیسے کمپنی (ب) سے لینے ہیں۔ تو کمپنی (الف) ایک جعلی نمونہ کلیم بنوا کر کمپنی (ب) سے کلیم کے پیسے مانگے اس میں ایک رپورٹ کا غلط اندراج کرنے کا کمپنی (الف) میں کام کرنے والے آدمی (زید) سے کہا جاتا ہے۔ کیا (زید) یہ کام کرنے پرکمپنی کے گناہ میں شریک ہے؟ زید کمپنی (الف) کا ایک تنخواہ پر رکھا گیا آفیسر ہے۔
1982 مناظراگر کسی نے کسی بینک سے پرسنل لون لیا (بینک کہتا ہے کہ یہ شریعت سے ہم آہنگ ہے) اگر چہ وہ لوگ اصل رقم پر ایک متعین فیصد فیس یا کمیشن کاٹتے ہیں۔ مثلاً دس ہزاروپیہ اصل رقم ہے اور کمیشن یا سود کی فیس ایک ہزار ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر فیس یا کمیشن سود تصور کیا جائے گا تو توبہ کرنے کا اچھا طریقہ کیا ہے؟
3223 مناظر