• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 57150

    عنوان: میں ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جانا چاہتاہوں ، ایک مولانا صاحب نے بتایا کہ بیرون ملک نہ جاؤ کیوں کہ بیوی سے چار مہینے کے بعد دور رہنا حرام ہے؟ کیا ایسا مسئلہ ہے؟ براہ کرم، بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے کے سلسلے میں شرعی مسئلہ بتائیں۔

    سوال: میں ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جانا چاہتاہوں ، ایک مولانا صاحب نے بتایا کہ بیرون ملک نہ جاؤ کیوں کہ بیوی سے چار مہینے کے بعد دور رہنا حرام ہے؟ کیا ایسا مسئلہ ہے؟ براہ کرم، بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے کے سلسلے میں شرعی مسئلہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 57150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 250-250/M=3/1436-U جائز کمائی کی غرض سے بیرون ملک جانا منع نہیں ہے لیکن بیوی کے حقوق کی ادائیگی بھی ضروری ہے، اگر بیوی کی طرف سے اجازت نہ ہو تو چار ماہ سے زیادہ دور رہنا درست نہیں ہے، اور اگر بیوی بخوشی اجازت دے تو حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند