• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5709

    عنوان:

    کیا قسطوں پر مال بیچنا جائز ہے یانہیں، جس میں رقم اصل رقم سے کچھ زیادہ لی جاتی ہے؟

    سوال:

    کیا قسطوں پر مال بیچنا جائز ہے یانہیں، جس میں رقم اصل رقم سے کچھ زیادہ لی جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 5709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 767=749/ د

     

    جائز ہے بشرطیکہ مجموعی رقم پر معاملہ کیا گیا ہو، یعنی اصل رقم پر معاملہ کرکے قسطوں میں ادائیگی کی وجہ سے الگ سے دام نہ بڑھایا گیا ہو، بلکہ قسطوں کی مجموعی رقم کو دام ٹھہراکر معاملہ کیا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند