• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5583

    عنوان:

    میں درج ذیل مسئلہ جاننا چاہتاہوں۔ میرا ایکسپورٹ کا کاروبار ہے۔ میں سال میں ایک مرتبہ چار پانچ دن کے لیے ایک میلہ میں شرکت کرتا ہوں جو کہ "ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس" (EPCH) نئی دہلی کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے۔ ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس ہماری فرم کے نام پر ہم کو اسٹال (عارضی دکان) دیتی ہے اور ہم سے کرایہ وصول کرتی ہے۔ کسی سال میں خوداپنا اسٹال لگاتا ہوں اور کسی سال میں اپنا اسٹال دوسرے ایکسپورٹر کو دے دیتا ہوں اور میں اپنے اسٹال کے ایکسپورٹر سے اس کا معاوضہ لیتا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ معاوضہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں ہے تو میں یہ پیسہ کہاں خرچ کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 220=220/ م

    ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس جو اسٹال (عارضی دوکان) آپ کو کرایہ پر دیتی ہے جس میں کسی سال آپ اپنا اسٹال لگاتے ہیں اور کسی سال دوسرے ایکسپورٹر کو بالمعاوضہ دیدیتے ہیں، اس کے متعلق یہ عرض ہے کہ اگر اس اسٹال کی اصلاح و مرمت اور درستگی میں آپ نے اپنا ذاتی روپیہ بھی لگایا ہے تو آپ دوسرے ایکسپورٹر کو اس سے زائد کرایہ پر دے سکتے ہیں، جتنا آپ اپنے اصل مالک کو ادا کرتے ہیں، یعنی ایسی صورت میں زائد کرایہ لینا درست ہے، اور اگر آپ نے اس کی اصلاح و مرمت یا اضافہ بالکل نہیں کیا، اور جیسا لیا ویسا ہی دوسرے کے حوالے کیا تو اس صورت میں آپ کے لیے اتنا ہی کرایہ لینا جائز ہے جتنا آپ اصل مالک کو دیتے ہیں، زائد کرایہ وصول کرنا درست نہیں، اگر زیادتی لے لی ہے تو اسے دینے والے کو واپس کی جائے، اسی طرح اپنا اسٹال دوسرے ایکسپورٹر کو محض دینے کے بدلے میں اس سے کوئی ومعاوضہ لینا علاوہ کرایہ کے درست نہیں، اگر معاوضہ لے لیا ہے تو اسی کو واپس کرنا واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند