• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 53157

    عنوان: کیا کتے کی تجارت کرنا اور افزائش نسل کرنا اور اس سے منافع حاصل کرنا جائز ہے یا حرام ہے؟

    سوال: کیا کتے کی تجارت کرنا اور افزائش نسل کرنا اور اس سے منافع حاصل کرنا جائز ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 53157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 933-629/L=7/1435-U اگر کتا شکاری ہو یا کھیتی وغیرہ کی حفاظت کے لیے اس کو رکھا جائے تو شرعاً اس کی اجازت ہے اور اس مقصد کے لیے خرید وفروخت بھی جائز ہے اور قیمت بھی حلال ہے، البتہ کتا ایک نجس جانور ہے اس کو گھر میں رکھنا، اس کے ساتھ محبت کا برتاوٴ کرنا اس کو اپنے ساتھ گھمانا پھرانا جیسا کہ مغرب زدہ طبقہ میں رائج ہے شرعاً ممنوع ہے، اس مقصد کے لیے کتے کی خرید وفروخت ناجائز ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند