• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 51429

    عنوان: میں بزنس شروع کرنا چاہتاہوں مگر میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ کیا میں مال مباح کی نیت سے بینک سے لون لے سکتاہوں؟ میری نیت سود لینا نہیں ہے اور جب میرا بزنس اصحیح چلے گا تو میں لون لینا بند کردوں گ،؟

    سوال: میں بزنس شروع کرنا چاہتاہوں مگر میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ کیا میں مال مباح کی نیت سے بینک سے لون لے سکتاہوں؟ میری نیت سود لینا نہیں ہے اور جب میرا بزنس صحیح چلے گا تو میں لون لینا بند کردوں گا، اس صورت میں کیا اللہ سے توبہ ممکن ہے؟

    جواب نمبر: 51429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 627-544/H=5/1435-U بینک سے سودی قرض لینے میں مالِ مباح کی نیت کرلینے کی وجہ سے حرام کا حکم تبدیل ہوکر سودی قرض کی حلت کا حکم نہ ہوگا بلکہ حرام ہی کا حکم عائد ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند