• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 49749

    عنوان: کیا میں چاول کی دو قسموں کو ملس کرسکتاہوں تاکہ قیمت کم ہوجائے کیوں کہ کم ریٹ کے چاوٴل کا مطالبہ بہت زیادہ ہے اور خریدار بھی یہ جانتاہے کہ یہ مکس چاول ہے، مجھے جھوٹ بولنا نہیں پڑتاہے۔

    سوال: میں چاول کا تاجر ہوں، کیا میں چاول کی دو قسموں کو ملس کرسکتاہوں تاکہ قیمت کم ہوجائے کیوں کہ کم ریٹ کے چاوٴل کا مطالبہ بہت زیادہ ہے اور خریدار بھی یہ جانتاہے کہ یہ مکس چاول ہے، مجھے جھوٹ بولنا نہیں پڑتاہے۔

    جواب نمبر: 49749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 74-74/M=1/1435-U اگر خریداروں پر مِکس چاول کا معاملہ مخفی نہیں رہتا بلکہ سبھی جانتے ہیں کہ چاول مکس ہے اور جھوٹ بولنا بھی نہیں پڑتا تو چاول مکس کرکے فروخت کرسکتے ہیں اور جھوٹ یا دھوکہ دہی ہو تو درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند