• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 48825

    عنوان: مرابحه کی باری

    سوال: اگر ایک شخص نی دوسری شخص سی کچہ رقم اس بنیاد پر اخذ کیاکہ تمہاری رقم سی مین فلان مال خریدتا ہون-اور 6 مہینی یا ایک سال کی بعد مین اپنی منافع سی 3% یا 6% تم کو دیدیتا ہون کیا یہ معاملہ شرعی احکام کی مطابق ہی جزاکم اللہ احسن الجزا فی الدنیا والآخرہ

    جواب نمبر: 48825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1511-1013/L=1/1435-U جب تک شرعی ضابطہ کے مطابق شرکت یا مضاربت کا معاملہ نہ ہو، اس وقت تک اس رقم کی حیثیت قرض کی ہے، اور قرض دے کر نفع لینا سود ہے جو شرعاً حرام ہے۔ مذکورہ بالا صورت میں شرکت یا مضاربت کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے، قرض لینے والا منافع میں سے 3% یا 6% فیصد قرض خواہ کو دے رہا ہے جو جائز نہیں۔ نوٹ: اگر شرکت یا مضاربت کا معاملہ کرنا ہو تو پہلے بہشتی زیور میں شرکت یا مضاربت کی تفصیل دیکھ لی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند