• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 44018

    عنوان: مضاربت کی شرائط

    سوال: جناب ایک سوال پیش خدمت ہے براہ کرم جواب دے کر مشکور فرمائیں۔ مضاربت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز ایک عام مسلمان کس طرح اس کو جان سکتا ہے؟شکریہ

    جواب نمبر: 44018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 268-252/N=3/1434 (۱) اگر مضاربت کا معاملہ شرعی اصول وضوابط کے مطابق ہو تو باجماع امت بلاشبہ جائز ودرست ہے کذا في إعلاء السنن (۱۶: ۴۲، ۴۳، ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامیة کراتشی باکستان) (۲) مضاربت کی اہم اور بنیادی تفصیلات کے لیے بہشتی زیور (۵:۳۶-۳۸ مطبوعہ کتب خانہ اختری سہارن پور) کا مطالعہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند