معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 43059
جواب نمبر: 4305901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 136-115/B=2/1434 اگر دلال پہلے سے اجرت طے کرلیتا ہے پھر جو خریدنے والے کے لیے محنت اور بھاگ دوڑ کرتا ہے، دھوکہ، فریب، بے ایمانی نہیں کرتا ہے، سب کام جائز طریقہ پر کرتا ہے تو دلال کے لیے اپنا حق المحنت طے شدہ کے مطابق لینا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میر اسول یہ ہے کہ کیا۲۰یا ۳۰ سال کے لیے بینک کو پر وپرٹی لیز پر دینا جائز ہے یا نہیں ؟ مالک بینک سے معاہدہ کر تے ہیں کہ صرف لیز کی رقم ایک مشت میں ادا کی جائے اور کوئی کرایا نہیں لیا جائے گا۔
(۲) کیا میزان بینک میں روپئے لگانا درست ہے یا نہیں ؟ میرے علم کے مطابق مفتی محمد تقی عمانی صاحب اس بینک کے چیئر مین ہیں۔ براہ کرم، مفصل جواب دیں۔
306 مناظرپرفیوم کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ اس میں الکوحل ملا ہوا رہتاہے۔
502 مناظرکیا
کاروبار میں ادھار سامان دینے پرز ائد منافع لینا درست ہے؟ (۲)کیا ہم گراہک سے پوچھ
سکتے ہیں کہ کتنے دن کا ادھار وہ چاہتا ہے اور اپنا منافع اسی طرح سے بڑھا لیں
مثلاً میں سونا فروخت کرتاہوں اور آج کا ریٹ دس ہزار روپیہ ایک تولہ ہے۔ میں گراہک
سے کہتاہوں کہ ایک مہینہ کے ادھار پر ایک تولہ کی قیمت گیارہ ہزارروپیہ ہے ، دو
مہینہ کے ادھارپر ایک تولہ کی قیمت بارہ ہزارروپیہ ہے، چھ مہینہ کے ادھار پر ایک
تولہ کی قیمت سولہ ہزارروپیہ ہے۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟ اگر نہیں تو اس کو کیسے
کریں؟ (۳)وعدہ
خلافی کی کیا تعریف ہے؟ اگر کوئی شخص مجھ سے کہتاہے کہ تم مجھ سے ملاقات کرنے کے
لیے کب آرہے ہو میں اس سے کہتاہوں کہ پندرہ منٹ میں، لیکن میں وہاں پندرہ منٹ میں
نہیں پہنچتا ہوں جان بوجھ کر یا انجانے میں، کیا یہ وعدہ خلافی ہے؟ کیا مجھ کو
پندرہ منٹ کے اندر پہنچنا فرض ہے؟ ناگزیر حالات میں کیا ہدایت ہوگی؟(۴)میں نے ایک شخص سے تین
دن کے لیے ادھار لیا ہے ...
لاک ڈاؤن میں گورمنٹ کے مقررہ وقت کے بعد بھی دکانیں اور کاروبار کھلا رکھنا کیسا ہے؟
1988 مناظرہمارا
چاول کا کاروبار ہے۔ ہم سندھ سے چاول خرید کر کراچی میں فروخت کرتے ہیں۔ ہمارے پاس
قبضے میں چاول نہیں ہوتے ہم خریدنے والوں سے یہ کہتے ہیں کہ مثال کے طور پر [ہم آپ
کو چالیس روپیہ میں پندرہ ہزارکلوگرام چاول دیں گے] ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان الفاظ
کے بولنے سے [وعدہ] ہوتا ہے یا [سودا]؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ ہے۔ مگر
مارکیٹ کی صورت حال یہ ہے کہ اگر وعدہ پورا نہیں کرپاتا تو ریٹ بڑھ جانے پر فرق
لیتے ہیں۔ مثلاً اگر بات چالیس روپیہ میں ہوئی تھی مگر دو دن بعد مارکیٹ میں وہی
چیز بیالیس روپیہ کی ہوتی ہے اور میں کسی معقول وجہ سے وعدہ نہیں پورا کرسکتاتو دو
پیہ فرق ہر کلو پر مجھ سے خریدار مانگے گا۔ کیا یہ صحیح ہے؟
میرا سوال سونے کی خرید وفروخت کے بارے میں ہے۔ کاشف نے ایاز سے کہاکہ تو مجھے ایک کلو سونا بدھ کو دینا جو آج کا بھاؤ ہے، اس کے مطابق اور یہ سودا بدھ سے پہلے سنیچر کو ہواہے تو کیا اس طرح سونا فکس کروانا جائزہے؟ کیوں کہ میں عالم ہوں اور میرے علم کے مطابق یہ سونا فکس کروانا جائزنہیں ہے۔ سونا تو ہاتھ در ہاتھ ہونا چاہئے اور میں ان سے کہتاہوں تو یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں اس کے بغیر چارہ ہی نہیں ہے ، وہ کسی طرح ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں اور جان کر بھی شریعت کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان سے تعلق رکھنا کیساہے؟ان کے گھر کھانا کھاسکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
222 مناظرمیں ایک ریل اسٹیٹ بروکج کاروبار کرتا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اسلامی نقطہ نظر سے کیا ایسی جائیداد کا فروخت کرنا جائز ہے جو کہ ابھی جسمانی طور پر موجود ہی نہیں ہے؟ دوسرے لفظوں میں اگر میں کوئی جائیداد کسی ڈیولپر (واضع کرنے والا) سے خریدوں تو وہ لوگ ایک پیپر جاری کرتے ہیں جس میں یہ مذکور ہوتا ہے کہ میں اس جائیداد کا جائز مالک ہونے جارہا ہوں ۔ تاہم اس پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں دو سال لگ جاتا ہے،اس وجہ سے میرا سوال یہ ہے کہ پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پہلے کیا میں اس کامعاملہ کرسکتا ہوں اور اس کو کسی کوبیچ سکتا ہوں؟یہ جائیداد یا تواپارٹمنٹ کی شکل میں ہوسکتی ہے یا ولا (امیروں کا دیہاتی بنگلہ)یا پوری بلڈنگ۔
342 مناظر