• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 39759

    عنوان: منڈیوں میں ہونے والی تجارت ک بارے احکامات

    سوال: حضرت میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ میرے والد صاحب ایک منڈی میں کام کرتے ہیں، اس میں کچھ لوگ اپنی چیزیں لی کر آتے ہیں اور کچ خریدار خریدنے کی لیے، ہم لوگ ان دونوں سے اس چیز کے بکنے پر پیسے لیتے ہیں جگہ فراہم کرنے کے طور پر، کیا یہ درست ہے؟اور یہ بھی کہ ہاں ایک کی بولی پر دوسرا بولی لگاتا ہے کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 39759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1091-673/L=8/1433 اگر آپ لوگ خریدنے اور بیچنے والے کے درمیان ثالثی کا کام کرتے ہیں تو آپ لوگ حسب عرف دونوں سے اجرت مقرر کرکے لے سکتے ہیں، نیز نیلامی کے طور پر سامان فروخت کرنا بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند