• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 38310

    عنوان: ادھار کی بیع

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ شوگر مل والے کسانوں کو سیزن میں کھاد دیتے ہیں اور اس وقت قیمت مقرر نہیں کی جاتی بعد میں یہ اپنی طرف سے ایک قیمت لگا کر کسان کو بتا دیتے ہیں کہ قیمت یہ ہے اور اس پر کوئی جھگڑا وغیرہ بھی نہیں ہوتا تو آیا اس وقت قیمت طے نہ کرنا اور بعد میں مل والوں کا اپنی طرف سے ایک قیمت مقرر کردینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر ناجائز ہے تو جواز کی صورت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 38310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 736-631/B=5/1433 مبیع کی قیمت تو پہلے سے متعین ہونا چاہیے لیکن اگر شوگر مل والوں کے یہاں عرف چلا آرہا ہے کہ وہ بعد میں کھاد کی قیمت بتاتے ہیں، کسان بھی اس پر راضی اور خوش رہتے ہیں، کسی قسم کا اعتراض اور لڑائی جھگڑا نہیں کرتے ہیں تو پھر اس صورت میں قیمت طے نہ کرنے کی گنجائش ہے، بعد میں قیمت مقرر کرنا پھر اس پر کسانوں کا اعتراض نہ کرنا اس قیمت کو منظور کرنے اور قبول کرلینے کے مرادف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند