• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 37980

    عنوان: جو سونا میں نے آئن لائن لیا ہے کیا وہ میں پیسہ کی طرح اصل شکل میں لے سکتاہوں یا نہیں

    سوال: میں چین میں ہوں، یہاں میرا کاؤنٹ جس بینک میں ہے اس میں آپشن ہے کہ میں آن لائن گھر بیٹھ کر سونا خرید لوں اور جب سونا کی قیمت بڑھ جائے توگھر بیٹھے بیچ کر نفع کمالوں۔ ایک بات بتانا ضروری ہے کہ میں نے بینک جا کر معلوم کیا ہے کہ جو سونا میں نے آئن لائن لیا ہے کیا وہ میں پیسہ کی طرح اصل شکل میں لے سکتاہوں یا نہیں تو جواب ملا کہ نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا بزنس درست ہے یا نہیں؟بہت سارے لوگ اس بارے میں رہنمائی چاہتے ہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 673-578/B=5/1433 ہمارے مذہب اسلام میں ایک اصول ہے کہ جب کوئی چیز خریدی جائے تو اس کو دوسروں کے ہاتھ اسی وقت فروخت کرنا درست ہوگا جب کہ خرید کردہ چیز پر خریدار کا قبضہ ہوجائے، قبضہ میں آئے بغیر اسے دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنا جائز نہیں، اس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بزنس کہ سونا گھر بیٹھے بیٹھے خریدلیا پھر گھر بیٹھے بیٹھے دوسروں کے ہاتھ فروخت کردیا، جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند