• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 378

    عنوان:

    شیئرز کو اصلی ریٹ سے زائد پر خریدنا؟

    سوال:

    میں نے ایک پاکستانی آئل کمپنی کے پانچ سو شیئرز مارکیٹ ریٹ 110پر خریدے ہیں ، جب کہ اس کی اصلی قیمت 10 روپئے ہے۔ اسلام میں اس کا کیا حکم ہے، آج جب کہ ہر تنظیم بینک سے معاملہ رکھتی ہے اورلون لے کر سود دیتی ہے؟

    جواب نمبر: 378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 346/ب=340/ب)

     

    آئل کمپنی میں کیا کیا کام ہوتے ہیں، ان کے طریقہٴ کار کیا ہیں؟ اپنے پاٹنر کو کس حساب سے اور کب سے نفع دیتے ہیں؟ کیا اس کمپنی میں سود کا لین دین ہوتا ہے؟ ان سب امور کی وضاحت فرمائیں او راپنا مقصدِ سوال بھی صاف صاف لکھیں، اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند